Daily Insaf News Urdu - شاہد آفریدی کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

شاہد آفریدی کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

Last Update : Wednesday 8 August 2018 - 6:11 PM

شاہد آفریدی کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار

مجھے یقین ہے کہ عماد وسیم میرا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، شاہد آفریدی

کراچی: شاہد آفریدی انجری کے سبب کریبیئن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا گھٹنے کی انجری سے نجات کیلیے بحالی پروگرام چل رہا ہے، اس لئے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس مرتبہ سی پی ایل میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔

Due to my knee rehab I’ll have to sadly miss out this year’s #BiggestPartyInSport with the @JAMTallawahsI’ll be cheering for the team from home and I’m sure @simadwasim will fill up for me #CPL18 #DreamBIGwidTallawahs https://t.co/zJ6C8mI22A

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 8, 2018

بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھ کر ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا، مجھے یقین ہے کہ عماد وسیم میرا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ کریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز آج ہو رہا ہے جب کہ شاہد آفریدی کو رواں سال جمیکا تلاواز کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا۔

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site