شاداب خان دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

Last Update : Saturday 5 May 2018 - 6:11 PM

شاداب خان دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا،لیگ اسپنر،فوٹو فائل

نارتھمپٹن: لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کی پوری کوشش کروں گا ہم دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شاداب خان نے ایک انٹرویو میں نارتھمپٹن کے خلاف ٹور میچ میں اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنرز کے لیے کنڈیشنز زیادہ سازگار نہ ہونے کے باوجود اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتا رہا جس کی بدولت کامیاب رہا، لاہور میں کیمپ کے بعد یہاں آمد پر بھی نیٹ میں مسلسل محنت کا فائدہ بھی نظر آنے لگا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ اُمید ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے پاکستان کو اپنی شاندار کارکردگی سے کئی میچ جتوائے ہیں جب کہ ان کی غیر موجودگی میں میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا گیا ہے تو اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site