آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ساتھ کھیلیں گے

Last Update : Friday 4 May 2018 - 6:19 AM

آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز ساتھ کھیلیں گے

ٹیم میں پہلے سے ہی پاکستانی آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود ہیں، قیادت ایون مورگن کے ہاتھوں میں ہوگی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: آئی سی سی ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلیں گے۔

ورلڈ الیون میں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ نظر آئیں گے جب کہ 31 مئی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز سے شیڈول ہائی پروفائل ٹوئنٹی 20 چیریٹی میچ کی الیون میں بھارتی آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش کارتھک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم میں پہلے سے ہی پاکستانی آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک موجود ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، تمیم اقبال، تھشارا پریرا اور راشد خان بھی شامل ہیں، قیادت ایون مورگن کے ہاتھوں میں ہوگی۔

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site