پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے زیراہتمام تقریب عشائیہ

Last Update : Tuesday 30 January 2018 - 5:56 PM

پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے زیراہتمام تقریب عشائیہ

پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے زیراہتمام تقریب عشائیہ

 . معروف سماجی شخصیت جناب اشتیاق ملک کو بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا 

کویت: گذشتہ دنوں پاکستانی کمیونٹی ان کویت کے بینر تلے عظیم الشان پروقار عشائیہ تقریب کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت جناب اشتیاق ملک صاحب(صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کویت) نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل انھوں نے اپنی مصروفیات  کےباوجود اپنے مقصد کو مقدم رکھتے ہوئے پی ایچ ڈی کا اعزاز حاصل کی

عشائیہ تقریب میں کویت بھر سے سیاسی سماجی دینی ادبی ثقافتی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کی نظامت کے فرائص حکیم طارق محمود صدیقی نے حسب روایت عمدگی سے نبھائے ۔۔۔تلاوت قرآن پاک جناب ڈاکٹر محمد زبیر قادری اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سعادت جناب محمد فیصل نقشبندی کے حصہ میں آئی۔

جن ممبران نے عشائیہ تقریب کا اہتمام و انصرام کیا ان میں معروف بزنس مین اور سماجی رہنما جناب پیر امجد حسین ‘ جناب رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت ‘جناب محمد عتیق الرحمان صدر پاکستان بزنس کلب کویت‘ جناب محمد آصف جمال چیف آرگنائزر یونائیٹڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کویت‘جناب خالد محمود منہاس صدر پاکستان آرٹ اینڈ کلچرل کونسل کویت اور جناب شمشاد احمد خان نائب صدر پاکستان آرٹ اینڈ کلچرل کونسل کویت شامل تھے۔۔۔

جناب پیر امجد حسین نے تقریب خطابت کا آغاز حسب روایت قرآنی آیت سے کیا ‘ جسں میں کہا گیا ھے اللہ رب العزت نے جب انسان کوپیدا کیا تو سب سے پہلے اس کے اندر روح پھونکی اور مختلف چیزوں کے نام سکھائے’ اشتیاق ملک ستائش کے مستحق ہیں جنہوں نے اس عمر میں ڈاکٹریٹ کرکے نوجوان نسل کیلئے مثال قائم کی ہے ہم تہہ دل سے ڈاکٹر صاحب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جناب رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن نے کہا ڈاکٹر اشتیاق ملک ایک ملنسار خوش اخلاق اور محب وطن پاکستانی ہیں کمیونٹی کے لئے ان کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے پی ایچ ڈی کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔۔۔پوری پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے انہیں ڈھیروں مبارک باد۔

۔معروف سماجی شخصیت جناب شفیع خان‘ جناب شمشاد خان‘ رانا اعجاز سہیل صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ’ جناب اخلاق ملک‘جناب محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل ‘جناب طارق اقبال ووپ میڈیا اورجناب میاں محمد ارشد نے بھی اپنے خطاب میں ڈاکٹر اشتیاق ملک کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی۔ ان کی علم دوستی کو سراہا ۔ معروف شاعر جناب بدر سیماب نے اپنے اشعار سے تقریب کی رونق کو دو بالا کر دیا۔۔ جناب محمد عتیق الرحمان صدر پاکستان بزنس کلب کویت نے ڈاکٹر اشتیاق ملک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آخر میں پی آئی اے کی بندش پر کرار داد پیش کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ کویت کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کو بند نہ کیا جائے۔ جناب حاجی منور حسین نے پاکستان اور کویت کی سلامتی کیلئے دعا کرائ ۔ پر تکلف عشائیہ سے مہمانان گرامی کی تواضع کی گئی ۔

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site