افغان حکومت نے بغیر ویزے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے عام لوگوں پر پابندی لگا دی

Last Update : Monday 29 January 2018 - 6:11 PM

افغان حکومت نے بغیر ویزے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے عام لوگوں پر پابندی لگا دی

افغان حکومت نے بغیر ویزے پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے عام لوگوں پر پابندی لگا دی خبریں ماخذ | ویب ڈیسک

افغانستان حکومت نے پاکستانی شہریوں پر بغیر ویزے افغانستان داخل ہونے پر پابند ی عائد کر دی ہے درجنوں پاکستانی شہریوں کو افغانستان طورخم گمرگ سے افغان سیکورٹی فورسز نے واپس کر دیا گیا اور انہیں بتا دیا گیا کہ اب کوئی پاکستانی شہری بغیر ویزے افغانستان داخل نہیں ہو گا .پاک افغان بارڈر طورخم پر درجنوں مقامی پاکستا نی شہریوں نے میڈیا کو بتا یا کہ وہ روزانہ دو یا تین بار افغانستا ن اور پاکستان آتے جا تے ہیں ,پشاور میں افغان قونصلیٹ قبائلیوں کو ویزے بھی نہیں دیتی .انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریبا ًہزار پندرہ سو لوگ افغانستان کام کی غرض سے جا تے ہیں جن میں زیا دہ تر مقامی قبائل ہو تے ہیں لیکن اب بغیر ویزے سفر کرنے سے مشکلات پید اہو گئیں ہیں .اس سلسلے میں طورخم نائب تحصیلدارتحسین اللہ سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکام نے افغانستان جانے والے افراد پر ویزے کی شرط لاگو کی ہے اور درجنوں افراد کو آج واپس کر دیا گیا ہے جن کے پاس پاسپورٹ اور ویزے نہیں تھے جس میں اپنے اعلیٰ حکام کو طورخم انتظامیہ نے رپورٹ کر دی ہے.

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site