زینب قتل کیس: پنجاب حکومت نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کا دعوی مسترد کردیا

Last Update : Friday 26 January 2018 - 6:11 PM

زینب قتل کیس: پنجاب حکومت نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کا دعوی مسترد کردیا

زینب قتل کیس: پنجاب حکومت نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کا دعوی مسترد کردیا خبریں ماخذ | ویب ڈیسک

لاہورمیں صوبائی وزیر کرنل ایوب گادھی کیساتھ نیوز کانفرنس میں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ملزم عمران کے بینک اکاونٹس کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے اینکرپرسن کی جانب سے من گھڑت خبر دی گئی۔ غلط خبر دینا تحقیقات غلط سمت میں ڈالنے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس سے متعلق دعوی کیا تھا کہ ملزم عمران کے ملک اور بیرون ملک متعدد بینک اکاونٹس ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی میں نادرا اور سٹیٹ بینک کے نمائندوں کو شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس کا کوئی ثبوت نہ ملا۔

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site