خراٹوں کی ایک وجہ آ لودگی بھی ہے

Last Update : Sunday 4 September 2016 - 6:12 PM

خراٹوں کی ایک وجہ آ لودگی بھی ہے

اوسلو(خصوصی رپورٹ) یوں تو عمر، وزن اور تھکاوٹ وغیرہ جیسے عوامل کو بھی خراٹوں کی وجہ قرار دیا جاتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں ان کی ایک اور وجہ بھی بیان کر دی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خراٹوں اور بے وجہ تھکان کی ایک وجہ ٹریفک کی آلودگی بھی ہو سکتی ہے۔ جو لوگ مصروف سڑکوں کے آس پاس رہتے ہیں ان کے خراٹے لینے کی عادت میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گاڑیوں کا شور، ان سے نکلنے والا دھواں و دیگر گیسیں خراٹوں کا باعث بنتی ہیں۔ بالخصوص ڈیزل سے چلنے والے انجنوں سے نکلنے والی زہریلی گیسیں اس کی وجہ بنتی ہیں۔گاڑیوں کے شور کے باعث انسان کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے اور وہ ہر وقت بے چینی محسوس کرتا ہے اور تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے۔جن لوگوں کا گھر شہر کے اس حصے میں ہوتا ہے وہ سوتے میں خراٹے لینے کے عادی ہوجاتے ہیں جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی انوکھا انکشاف کردیا، خراٹوں کی ایسی وجہ بتادی جس کی طرف اب تک کسی کا دھیان ہی نہ گیا ۔

    Short Link
    Leave a Reply
    0 comments
    *Name
    *Email
    Required fields*

    Your email address will not be published.

    Comments Rules : Dont Use Bad Words

    Can be ban if used bad words.

    Close
    Please support the site