الیکشن میں شکست:بلاول بھٹو برہم،چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا

Last Update : Monday 25 July 2016 - 10:21 AM

الیکشن میں شکست:بلاول بھٹو برہم،چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا

چوہدری یاسین کو پی پی آزاد کشمیر کا نیا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع

اسلام آباد :پاکستانی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے استعفیٰ طلب کرلیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے آج پی پی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کو فون کرکے الیکشن میں ناقص کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو پارٹی کو منظم بنانے کی بجائے ناقص کاکردگی پر عبدالمجید پر برہم بھی ہوئے۔تاہم چیئرمین پی پی بلاول نے عبدالمجید سے استعفی طلب کرتے ہوئے چوہدری یاسین کو پی پی آزاد کشمیر کا نیا صدر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Short Link
Leave a Reply
0 comments
*Name
*Email
Required fields*

Your email address will not be published.

Comments Rules : Dont Use Bad Words

Can be ban if used bad words.

Close
Please support the site