سفیر پاکستان سید سجاد حیدر صاحب کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
گزشتہ شب کویت کے مضافاتی علاقہ کبد میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے دیر کارکنان سرفراز حسین چنبل صاحب اور اصغرخان آفریدی صاحب نے سفیر پاکستان سید سجاد حیدر صاحب کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں ایمبیسی میں سے کمئیونٹی ویلفئیر انچارج جناب فرخ سیال صاحب، پاسپوٹ سیکشن انچارج عثمان صاحب اور پی ٹی آئی کویت کی تمام مرکزی قیادت نے شرکت کی جس میں پیر امجد حسین ،اخلاق احمد ملک ،تبسم جاوید ملک،شہزاد الرحمن بٹ،عتیق الرحمن،اصف جمال،خالد منہاس،فخر زمان،راجہ بلال اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پیر امجد صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد جناب سلطان کندری نے نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی۔
سرفراز حسین چنبل صاحب نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا پھر پیر امجد حسیین صاحب نے سرفراز حسین اور اصغر افریدی کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور سفیر پاکستان کی پاکستانی کمئیونٹی کی خدمات کو سراھا اور فرخ سیال صاحب اور عثمان صاحب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ تمام کارکنان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ فرداً فرداً انصاف ویلفئیر سوسائیٹی کے تمام عہدداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں سفیر پاکستان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح مل جل کر پاکستان اور کمئیونٹی کی ترقی کے لئیے کوششوں کو سراھا اور جاری رکھنے پر زور دیا۔اور انہوں نے یقین دلایا کہ ایمبیسی اسی طرح اپنے پاکستانیوں کی بھر پور خدمات کو جاری رکھے گی۔ فرخ سیال صاحب نے خصوصی طور پر کرونا کے دوران انصاف ویلفئر سوسائیٹی اور دیگر کمیونٹی کی طرف سے سینکڑوں پاکستانیوں کی بروقت اور بھرپور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب راجہ بلال نے انجام دئیے۔ اس طرح ایک انتہائی سادہ اور پروقار تقریب کا اختتام ایک بھرپور عشائیہ پر ہوا۔