شاعری

احمد ندیم قاسمی مشہور پاکستانی شاعر ،مختصرکہانی نگار،تنقیدنگار،اور ڈرامہ نگار ہیں،آپ کی مختلف موضوعات پر پچاس سے زیادہ کتابیں شائع ہوئی ہیں،حکومت ِپاکستان کی طرف سے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا،احمد ندیم قاسمی کی شاعری اس صفحہ پر پیش کی جا رہی ہے

اکبر الہ آبادی اردو کے سب سے بڑے طنزیہ شاعر مانے جاتے ہیں،اکبر الہ آبادی کا دور ہندوستان پہ انگریزوں کے قبضہ کا دور تھا،اس دور میں مسلمانوں کی تہذیب اور اقدار کو مسخ کرنے کی شدید کوشیش کی گئیں،اکبر الہ آبادی نے اپنی شاعری میں ان غیر اسلامی رسوم اور چیزوں کو نشانہ ِ تنقید بنایا جو اسلامی حوالے یا اسلامی اقدار اور تہذیب کی رو سے قابلِ اعتراض تھیں اکبر الہ آبادی نے سنجیدہ شاعری بھی بہت اچھی کی ہے

امجد اسلام امجد پاکستان کے نامور شاعر ہیں،امجد اسلام امجد نے کئی کامیاب کھیل بھی لکھے جن میں "وارث"کو بہت زیادہ مقبولیت ملی۔

امیر مینائی کا شمار اردو کے نامور شعراء میں ہوتا ہے،حضرت امیر مینائی نے نعتیں بھی بہت لکھی ہیں،اور انہوں نے نعت لکھنے کے روایتی انداز سے ہٹ کر نعتیں لکھیں،پہلے لکھی گئی کئ نعتوں میں نبیﷺ سے پہلے آنے والے انبیاء کی تضحیک کا پہلو نکلتا تھا،حضرت امیر مینائی کا دیوان "مینائےِسخن کے نام سے چھپا۔


Close
Please support the site